May 2014
تیری آنکھیں تيری زلفیں تیرا شانہ دیکھوں
Wednesday 7 May 2014 noor نعت پاک، 2
تیری
آنکھیں تيری زلفیں تیرا شانہ دیکھوں
بارہا خواب میں منظر یہ سہانہ
دیکھوں
لوگ
سارے تو تیرے شہر کے دیوانے ہیں
میری
خواہش ہے کہ میں تیرا زمانہ دیکھوں
ریت
پہنی ہوئی مکّہ کی گزرگاہوں پر
نیچی
نظروں سے تیرا غار میں جانا دیکھوں
تیرے
کمبل سے تیرے جسم کی خوشبو سونگھوں
تجھ
پہ اترا تھا جو حکمت کا خزانہ دیکھوں
فاطمہ
کو جو کھلایا تھا وہ کھانا دیکھوں
حکم
اللہ سے اس رات کی خاموشی میں
سوئے یثرب تجھے ہوئے میں روانہ دیکھوں
پائے صدیق کو جس سانپ نے بار بار ڈسا
میں
اسی سانپ کا گمنام ٹھکانہ دیکھوں
دف
بجاتے ہوئے ہاتھوں کی خوشی کو سمجھوں
تیری
آمد پہ وہ دربار سجانا دیکھوں
جنگ
خندق میں جو باندھے تھے وہ پتھر چوموں
اور
مصیبت میں تیرا ساتھ نبھانا دیکھوں
ڈر
کے دشمن تیرے خوف سے تھرّائیں مگر
معاف
کرنے کا وہ انداز پرانا ديکھوں
چشم
اطہر کو خدایا وہ بصارت دے دے
قبلہ
رو ہو کے محمدﷺ
کو روزانہ دیکھوں۔
دینی مدارس کے طلباء اور ٹیکنیکل کام ـ تجویز یا اعتراض
Tuesday 6 May 2014 noor اسلامی مضامین, امت مسلمہ, دوٹوک, قابل غور, گستاخی معاف 1
دینی مدارس کے طلباء اور ٹیکنیکل کام ـ
درس نظامی کے طلبا ہنر مندی سے عاری ہوتے ہیں۔ انہیں ٹیکنیکل کام سکھائے جائیں
تاکہ معاشی طورپر خود کفیل ہو کر اسلام کی خدمت فی سبیل اللہ سر انجام دے سکیں ۔ ۔ ۔ !!!
اسے اعتراض کہیں یا تجویز ؟ ؟ ؟
معمولی سوجھ بوجھ رکھنے والا شخص بھی اگر غورکرے تو یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیگا
کہ دینی مدارس کے فضلا اور مولوی حضرات کے ساتھ یہ امتیاز ی سلوک کیوں ہے ! وکیلوں
اور ججوں سے کیوں نہیں کہا جاتاکہ وہ ٹیکنیکل کام سیکھ کر اپنی گزر بسر کریں اور قوم
کی قانونی رہنمائی فی سبیل اللہ سر انجام دیں ! ڈاکٹر وں اور انجینئروں سے کیوں نہیں
کہا جاتا کہ وہ دستکاری اور ہنر سیکھ کر اپنے اخراجات پورے کریں اور طبی مشورے اور تعمیراتی رہنمائی، خدمت خلق کے جذبہ
کے تحت بلا معاوضہ سر انجام دیں ! اسمبلی ممبران اور انتظامی امور چلانے والے افسران
سے کیوں نہیں کہا جاتاکہ وہ قانون سازی اور انتظامی معاملات کو قومی جذبہ سےسرشار ہو
کر انجام دیا کریں اور اپنے ذاتی اور گھریلو اخراجات کیلئے کوئی ہنر سیکھ کر ’’الکاسب
حبیب اللہ‘‘ پر عمل کرنے کی سعادت حاصل کیا کریں۔۔۔!
اگر وکیل عدالت میں پیش ہونیکا سلیقہ سکھا تا ہے اور قانونی رہنمائی فراہم کرکے
حق الخدمت وصول کرتاہے تو ایک عالم دین، احکم الحاکمین کے دربار میں پنج وقتہ پیشی
میں معاونت کرتاہے اور مذہبی رہنمائی فراہم کرتاہے ۔۔۔! اگر جج لوگوں کے مقدمات کے
فیصلے کرکے تنخواہ کا مستحق ہوتاہے توایک عالم دین مسلمانوں کے معاملات اور مسائل کو
کتاب وسنت کی روشنی میں سلجھا کر معاشرہ کی بہت بڑی ضرورت پوری کرتاہے۔ اگر ڈاکٹر جسمانی
علاج کرتاہے تو ایک عالم دین جسمانی تقاضوں کو شریعت کے مطابق پورا کرنیکا طریقہ بتاتا
ہے اور روحانی علاج میں رہنمائی فراہم کرتاہے۔
اگر انجینئر آپ کو سر چھپا نے کی جگہ بنانے میں مشوروں سے نوازتاہے اور مشینری
کے ستعمال کے طریقے بتاتا ہے تو ایک عالم دین قبر کی تعمیر وکشادگی، عرش کا سایہ اور
جنت کے عظیم الشان محلات کی تعمیر میں آپ کو مشورے دیتاہے اور آپ کے جسم کی مشینری
کے جائز استعمال کے طریقے سکھاتاہے آپ ذرا کسی ایسے مفتی صاحب کا تصور کریں جو ٹیکنیکل
کام سیکھ کر روزی کمانے کی فکر میں ہو۔ آپ کوئی اہم مسئلہ پوچھنے دارالافتا پہنچے تو
معلوم ہوا کہ مفتی صاحب کسی کی واشنگ مشین یا ریفریجریٹر ٹھیک کرنے گئے ہوئے ہیں یا
ادھاری وصول کرنے گئے ہوئے ہیں۔
فوری ضرورت کا مسئلہ درپیش ہے مگر مولانا صاحب اپنے اور بچوں کے معاش کا انتظام
کرنے میں مصروف ہیں۔ اگر مولوی صاحب کی دکان صدر میں ہے اور امامت شہر کے کسی دوردراز علاقے میں کرواتے ہیں تو ذرا انصاف سے بتلائیے کہ
اوپر تلے عصر، مغرب اور عشا کی امامت کیلئے کیا صورت اختیار کی جائے گی؟ عوام کا تو
یہ حال ہے کہ خود بھلے چوتھی رکعت میں پہنچیں مولوی صاحب کسی مجبوری کے سبب اگر چار
منٹ بھی لیٹ ہوجائیں تو انہیں خونخوار نظروں سے گھورا جاتا ہے ہمیں فیصلہ یہ کرنا ہوگا
کہ دینی مدارس کے فضلا سے ہم نے کس شعبہ\" زندگی میں کام لیناہے؟ ہر فن کے ماہر
اور ہر میدان کے شہسوار ہوتے ہیں اور ان کا دائرہ کار ان کا فن ان کے میدان تک محدود
ہوتاہے کسی سرجن سے ہم نے کبھی مطالبہ نہیں کیا کہ اسےتعمیراتی نقشوں میں مہارت ہونی
چاہئے اور بجری اور سیمنٹ کا تناسب )Ratio( معلوم ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی انجینئر کیلئے ہم مشورہ دیتے
ہیں کہ اسے آنکھ کے پردے یا دل کی جھلی اور پھیپھڑوں کےفنکشن کے متعلق معلومات نہ ہوں
تو اسے ملازمت نہیں ملے گی لیکن دینی مدارس کے فضلا سے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ انہیں
جدید ٹیکنا لوجی میں مہارت ہونی چاہئے اور اپناپیٹ پالنے کیلئے کوئی ہنر سیکھنا چاہئے۔
آخر کیوں؟ ؟؟؟
بشکریہ فیس بک / واٹس اپ احباب
اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Powered by Blogger.
Featured post
ابنِ ثابتؓ کی زباں مجھ کو میسر کر دے : طرحی نعت پاک
مرے مولا، مری قسمت کو تو، خوشتر کردے "مجھ کو سرکار کا دیدارمیسرّ کردے" مدتیں بیت گئیں آس لگائے بیٹھے شہرِ بطحا کا سفر اب تو ...
الیوم . . .
آن لائن
بلاگر حلقہ احباب
آمدو رفت
موضوعات
- blog (1)
- CartOOns - کارٹون (1)
- آس پاس - مقامی (2)
- آمنہ کا لال (1)
- آہ ۔ ۔ ۔ (32)
- اخلاق (4)
- اردو اور موبائیل (3)
- اسامہ' بن لادن (1)
- اسکول کالج (1)
- اسلامی مضامین (47)
- اصولِ شاعری (1)
- اعلانات (4)
- اقتباسات (3)
- اکابرین - سلف صالحین (1)
- الرحیق المختوم (1)
- الیکشن (2)
- امت مسلمہ (25)
- انتقال پرملال (2)
- اورنگ زیب عالمگیر (2)
- اولیاء اکرام (1)
- بابری مسجد (1)
- بکھرے موتی (3)
- بلاگ (2)
- پاکستان (8)
- پیر ذوالفقار احمد نقشبندی (1)
- تاریخ (1)
- تاریخی مقامات (2)
- تربیتِ اطفال (1)
- تصاویر (2)
- تعلیم و تربیت (1)
- تقاریر (1)
- تلاش (1)
- ٹوٹکے (1)
- حالات حاضرہ (39)
- حج و عمرہ (2)
- حسن و اخلاق (1)
- حقوق نسواں (1)
- حکایات (2)
- خالد سیف اللہ رحمانی (1)
- خبریں (13)
- خطوط (1)
- خیال سومیشوری (6)
- دارالعلوم دیوبند (9)
- دعا و اذکار (9)
- دعوت و تبلیغ (1)
- دفع سحر- جادو (1)
- دوٹوک (5)
- ذرا مسکرائیے (13)
- ذہنی آزمائش (2)
- راہی حجازی (2)
- رد غیر مقلدیت (3)
- رَدِ غَیر مُقلّدِیَت (1)
- رمضان (1)
- رومن اردو (1)
- زیارات (2)
- سائنس (1)
- سردار (1)
- سیاست (5)
- سیو اردو (2)
- شخصیات (4)
- شعر و شاعری (37)
- شیخ محمد ایوب برمیؒ (1)
- صحابہ اکرام (1)
- صوفیانہ کلام (1)
- ضربِ کلیم (1)
- طب و صحت (4)
- طنز و مزاح (5)
- علاج - دوا - مرض - شفا (1)
- علمائے دیوبند (5)
- غزل (7)
- فلسطین (7)
- فیس بک (7)
- قابل غور (8)
- قرآن مجید (4)
- قلم ِ نور (12)
- قوانین (1)
- کرکٹ (4)
- کمپوٹر ' سافٹ ویر (4)
- کھیل کھلاڑی (2)
- کوکن ریلوے (1)
- گجرات (1)
- گستاخی معاف (20)
- لبیک (1)
- متفرقات (49)
- مدارس ، (4)
- مدد - Help (2)
- مسائل - فتاوی (11)
- مسجد نبوی (1)
- مسلمانان عالم (4)
- مسلمانان ہند (8)
- معمار حرم (1)
- مفتی تقی عثمانی (9)
- مفتی سعید احمد پالنپوری (1)
- ممبرا (1)
- منظر بھوپالی (1)
- مولانا احمد سعید پالنپوری (2)
- مولانا حسین احمد مدنی (1)
- مولانا سعید احمد خان صاحب (1)
- مولانا طارق جمیل (3)
- مولانا عادل سعیدی (3)
- مولانا یونس پالنپوری (1)
- میڈیا (1)
- میرے قلم سے (11)
- میلاد النبی (1)
- نئی پوسٹ (1)
- ناقابل یقین (1)
- نسخے (1)
- نسیم ہدایت کے جھونکے (8)
- نعت پاک (1)
- نعت پاک، (8)
- نون میم (24)
- واٹس آپ !! (1)
- وطن ِ عزیز (7)
ایک نظر ۔ ۔ ۔ ۔
کون کہاں سے؟
Recent Comments : تبصرے
Get this Recent Comments Widget
دوست بلاگران
-
-
حقیقی حسن1 day ago
-
حکمت الالٰہیہ اور سرن ۔۔۔۔5 days ago
-
مجلہ افکار قاسمی اپریل تا جون 20243 weeks ago
-
حیدرآباد اور سہ رنگ شعلے2 months ago
-
فیکلٹی سلیکشن3 months ago
-
-
-
مشکلات کیوں آتی ہیں؟9 months ago
-
-
-
سازش1 year ago
-
-
عیدالفطر مبارک ہو3 years ago
-
-
مناجات - الٰہی دل کو کوہِ طور کردے6 years ago
-
-
معجزہ6 years ago
-
چوسر(چار)6 years ago
-
Review: Yalghaar6 years ago
-
-
-
-
مضمون: میری بھینس7 years ago
-
-
-
خواجہ سرا7 years ago
-
شاعری اور ہم8 years ago
-
جھوٹے خوابوں کی جھوٹی تعبیر8 years ago
-
یا بے شرمی تیرا ہی آسرا8 years ago
-
-
-
-
-
-
-
BARALVIYOON KI GUSTAKHIYAN12 years ago
-
-
بلاگ کے مراسلات کی تعدادNo. of posts: :
بلاگ کے تبصروں کی تعداد :No. of comments: