April 2013

مستحق ۔ ۔ ۔ ۔ ۔



 مولانا تقی عثمانی صاحب ایک جگہ لکھتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔  
 میں ایک دفعہ اپنے والد مولانا شفیع عثمانی صاحب کے ساتھ کہیں جا رہا تھا رستے میں ایک جگہ سگنل پر کار رکی تو ایک فقیر جو اپنے حیلےاور شکل سے فقیر نہیں لگ رہا تھا ، پاس آیا اور سوال کیا ، والد صاحب نے اپنی جیب میں سے کچھ رقم نکال کر اسکو دی اور وہ لے کر چلا گیا

میں نے اپنے والد صاحب سے کہا کہ ابا جی یہ تو مستحق نہیں تھا آپ نے اسے پیسے کیوں دیے
؟؟؟

والد صاحب نے بہت خوبصورت بات کی جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گی  ۔ ۔ ۔

انہوں نے فرمایا کہ بیٹا ۔ ۔ ۔ ۔  ہم بھی اللہ کی بہت سی نعمتوں کے مستحق نہیں ہیں لیکن اللہ نے ہمیں دی ہوئی ہیں  ' اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر اس کے مستحق ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہ کریں ، کیا پتہ وہ کس مجبوری کی وجہ سے ہاتھ پھیلا رہا ہے ،
ہاں جس کے بارے میں یقین ہو کہ وہ پیشہ ور ہے تو اس کی حوصلہ شکنی کرنے میں کوئی حرج نہیں ..


جسم میں کہیں بھی درد ہو تو یہ نسخہ آزمائیں

جسم میں کہیں بھی درد ہو تو یہ نسخہ آزمائیں

حضرت عثمان بن ابي العاص رضي اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے جسم میں اسلام لانے کے وقت سے درد رہتا تھا ۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو بتایا تو آپ
صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

جسم کے جس حصے میں درد ہے اس پر ہاتھ رکھو
اور تين مرتبہ كہو:

بِسْمِ اللهِ

پھر سات مرتبہ کہو :

أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ

ترجمہ :میں اللہ کے جلال اور اس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کے شر سے جو مجھے اس وقت لاحق ہے اور جس کے آئندہ ہونے کا خدشہ ہے ۔


(صحيح مسلم ، ابواب الطب، باب استحباب وضع يدہ على موضع الالم، حديث نمبر: 5867)

پاکستان کی نوجوان نسل ' شرعی نظام " کی حامی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


  • ملک کے نصف سے ذیادہ نوجوانوں کے خیال میں جمہوریت پاکستان کے لئے درست نظام نہیں ہے ۔
  • چورانوے فی صد نوجوانوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان غلط سمت جا رہا ہے
  • 2007 میں کئے گئے سروے میں یہ شرح 50 فی صد تھی   ۔ ۔ ۔ ۔ 

  • 2007 میں کئے گئے سروے میں یہ شرح 50 فی صد تھی




<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.