آنکھیں قدرت کی بیش بہا نعمت:

آنکھیں قدرت کی بیش بہا نعمت:


اللہ رب العزت نے ہماری آنکھ میں 26 کروڑ بلب eye receptors لگائے ھیں جو 4۔1 ملی میٹر سے گزر کر دماغ تک جاتے ھیں
اور آپس میں ملتے نہیں اگر یہ
cablesایک دوسرے کو ٹچ کر جائیں تو sparking شروع ہو جائے اور ہمیں سب الٹے نظر آئیں
 
سبحان اللہ
 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 
آنکھیں قدرت کی بیش بہا نعمت ہیں ، لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہوجاتی ہیں۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاءکی طرح بھر پور توجہ چاہتی ہیں۔ ان کی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں، بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے۔ ذیل کے سطور میںآنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ورزشوںکا ذکرکیاجارہا ہے، آزما کر دیکھئے، آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریںگی، بلکہ آپ کی آنکھیںاجلی اور روشن ہوجائیںگی۔

1. کھانا کھاکر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے ۔

2. شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں، اس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے۔

3. مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، اس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے۔

4. آنکھیں جھکائے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں، یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔

5. سر پر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

6. دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہوجاتی ہے۔

7. بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا نظر پر اثر انداز ہوسکتاہے ۔ ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے بال دھوئیں

8. سورج کی طرف براہ راست دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے، البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

9. ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں،اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہا سے بھی ختم ہوں گے۔

10. پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتاہے۔

11. ھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں۔ تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادے پانی سے دھولیں۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

12. صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتاہے۔

13. خالص شہد آنکھوں میں لگا نے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔

14. پانی ابال کر ٹھنڈا کرلیں، اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں، روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

15. نیم گرم دودھ میں روئی بھگوکر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں، پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں، آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آجائے گی۔

16. آنکھوں کو سکون اور آرام پہنچانے کے لئے سیدھے بیٹھ جائیں، سر کو ہلائے بغیر اوپر کی طرف دیکھیں، اسی طرح انتہائی دائیں اور بائیں طرف۔ اسی طرح پتلیوں کو چاروں جانب گھمائیں، یہ ورزش نہ صرف آنکھوں کے پٹھوں کو آرام دے گی، بلکہ بینائی بھی تیز ہوگی۔ یہ ورزش شروع میں ایک سے دو منٹ کریں، بعد میں دورانیہ بڑھائیں۔

17. کام کے دوران تھکن محسوس کریں توکچھ دیر کے لئے دونوں ہتھیلیوں سے آنکھوں کو اس قدر ڈھانپ لیں کہ گھپ اندھیرا ہوجائے۔چند لمحوں کے لئے اس گھپ اندھیرے میں غور سے دیکھیں، اس سے آنکھوں کے پٹھوں اور اعصاب کو بھی راحت ملے گی ۔

بشکریہ : فیس بک

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

آنکھیں قدرت کی بیش بہا نعمت: پہ 2 تبصرے ہو چکے ہیں

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.