January 2012
آخر ۔ ۔ میں بھی ٹیگا گیا ۔ ۔ ۔
Tuesday 10 January 2012 noor متفرقات 9
﷽
2012 کے آغاز میں جب " ٹیگ " نامی اس نئے کھیل کا تعارف ہوا تو حیران رہ گیا ( کہ یہ کونسی نیئ بلا ہے ) ۔۔۔ اردو سیارہ کے سبھی اکابر احباب سے یہی سنا کہ ایک عرصے کے بعد یہ کھیل پھر زندہ ہوا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مجھے یاد ہے کہ بچپن میں ہم ( بچوں) نے ہر کھیل کے لئے ایک سیزن ( ایک وقت ) مقرر کئے رکھا تھا۔۔ کہ اسی وقت اور زمانے میں وہ کھیل کھیلا جاتا تھا اور اس کے بعد دوسرے کھیل کا نمبر آتا تھا۔۔۔۔ ( میرے بچپن کے دوست وا حباب اس بات سے بخوبی واقف ہونگے ۔ ۔۔ ویسے آج کل تو بچے کھیل کود سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور ہم جو کھیل بچپن میں کھیلا کرتے تھے اب وہ یاد ماضی بن گئے ہیں ( اب تو نیٹ گردی اور (۔ ۔ ۔۔ مجھے تو بتاتے ہوئے بھی شرم محسوس ہو رہی ہے ۔۔۔ آپ سمجھ ہی گئے ہونگیں) ۔۔ ۔ میں چھوٹے چھوٹے بچے اپنا بچپنا کھپا رہے ہیں ) کبھی کبھار ہی سننے ملتا ہے یا دیکھنے میں آتا ہے کہ بچہ فلاں کھیل کھیل رہا ہے ۔۔۔ تو اپنا گذرا زمانہ یاد آتا ہے ۔ ۔ ۔ خیر۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ اسی طرح یہ سیزن ٹیگنگ کے کھیل کا ہو ۔ ۔
پہلے تو میری سمجھ میں نہ آیا کہ آخر یہ ہے کیا بلا ؟؟ ۔۔ مگر بعد میں تھوڑا بہت سمجھ پایا کہ ایک معمہ حل کرنا ہے ۔۔۔ ( ویسے معمہ حل کرنا میر ا پسندیدہ مشغلہ ہے اور اخبار میں ایک نظر گھمانے کے بعد آخر میں اسی کام میں لگ جاتا ہوں ۔۔۔ وہ بات الگ ہے کہ ایک بھی معمہ حل نہیں ہو پاتا ۔۔ مگر ۔۔۔ ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا۔۔۔ بس کوشش کرتے رہتا ہوں ۔۔۔۔۔ ) اب کیا تھا ۔۔ ہر ٹیگے رکن کے بلاگ پر ایک نظر درڑاتا کہ دیکھوں کہ پرچے کس طرح حل کئے جاتے ہیں ( کہ اگر کوئی ہمیں بھی ٹیگے تو ہم بھی کچھ نہ کچھ لکھ پائیں ۔ ۔ ہاں غالب گماں تو یہ تھا کہ شاید ہی کوئی ہم جیسے نئے رکن کو ٹیگنے کی زحمت کرے ۔ ۔ مگر محترم جناب دردیش خراسانی صاحب نے میری سوچ غلط ثابت کی اور آخر ہم بھی ٹیگے ہی گئے ۔ ۔ ۔
1. 2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
سوچ رہا ہوں کہ نیا جاب ( نوکری ) ڈھونڈوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ اب مہنگائی تو عربی گھوڑے پر سوار ہوگئی ہے ۔ پتہ نہیں گھوڑا کس مقام پر تھک جائے ( کاش کہ ایسا ہو جائے )
2. 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
ایک اچھی نوکری اور رمضان مبارک کی آمد کا ۔ ۔ ۔
3. 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
بس دوستوں کی مدد سے اپنا یہ اردو بلاگ بنا لیا ہے ( گماں بھی نہ تھا کہ یہ ممکن ہوگا ۔ تمام دوست و احباب کا ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت خاکسار کے لئے صرف کیا )
4. 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
عربی بول چال سیکھنا شروع کی تھی ۔ مگر کچھ روز کے بعد یہ سلسلہ منقظع ہو گیا ۔ ساتھ ہی عزم تھا کہ سال کے آخر تک “آٹو کیا ڈ "”autocad” اور ایکس اسٹیل " سوفٹویر سیکھ جاؤں ۔ ۔ ۔ مگر ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہوں۔
5. 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
حضرت پیر ذالفقار احمد نقشبندی ( دامت برکاتہم ) کا دیدار ۔ ۔ حضرت ہند کے دورے پر تشریف لائے تھے الحمد للہ ان کا دیدار نصیب ہوا۔
6. سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
کچھ خاص نہیں ۔۔۔ (بس اس دعا اور عزم کے ساتھ آغاز کیا ہے کہ اس سال حسنات میں اضافہ ہو اور گناہوں میں کمی۔)
7. کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
یہی کہ 2011 میں جو ناکامی ہوئی ہے اس کا ازالہ کیا جائے ۔ ۔ ۔ اور بہت کچھ ۔ ۔ ۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
خواہش تھی کہ میں بھی کسی کو ٹیگوں ۔ ۔ ۔ مگر چونکہ مجھے ٹیگنے کی ٹیکنک کا علم نہیں ہے ا س لئے معذرت ۔ ۔ ۔۔
نئے سال کی آمد پر انڈے کا فنڈا ۔ ۔ ۔ ۔
Saturday 7 January 2012 noor متفرقات 5
اسکول کے زمانے میں دوستوںکی زبانی یہ سنا تھا کہ ہاتھی کے پیر کے نیچے' تلوے کی بالکل درمیان میں اگر انڈا رکھا جائے تو اسے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ انڈا بالکل صحیح سلامت رہتا ہے ۔ دوستوں کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے تلوے درمیان میں خوکھلے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انڈا بچا رہتا ہے ۔۔۔ حقیقت کا تو مجھے علم نہیں کہ ابھی تک یہ تجربہ کرنے کا موقع نصیب نہ ہوا۔۔۔
میرے آفس میں میرے بغل میں ایک انصاری صاحب بیٹھتے ہیں – آج سے تقریبا" 2 سال قبل 31 دسمبر 2010 کو آفس سے گھر جانے سے قبل موصوف یو ں گویا ہوئے کہ " نور بھائی۔۔۔۔ آج رات ( 31 دسمبر کو رات کے 12 بجے انڈا لے کر اسے کھڑا کرنے کی کوشش کرنا ۔۔۔ ٹھیک 12 بجے انڈا ضرور کھڑا ہو جائے گا۔۔۔۔ میں نے جواب میں کہا ۔۔ انصاری صاھب۔۔۔ کیا صبح سے کوئی ملا نہیں ؟؟؟؟ مسکرتے ہوئے انصاری صا حب نے کہا ۔۔۔ بھئی مذاق نہیں کر رہا ہوں ۔ ۔ ۔ تجربہ کرکے دیکھ لو بعد میں بتانا۔۔۔۔۔
خیر اس روز گھر روانہ ہوا۔ چونکہ ( اللہ کے کرم سے ) نیا سال منانے کی رسم کے قائل نہیں ہیں اس لئے روز مرہ کی طرح رات کے بارہ بجے ہم خواب غفلت میں کھو گئے – صبح جب آفس میں حاضری ہوئی تو انصاری صاحب نے فورا" پوچھا ۔ ۔ ۔ " کیا بھائی!!! انڈا کھڑا ہو گیا کیا ؟ ؟ ؟ ؟ ۔ ۔ ۔۔ میں نے معذرت کے ساتھ کہا کہ رات کو جلد سو گیا اس لئے تجربہ نہ کر سکا ۔
ایک سال گزرنے کے بعد 31 دسمبر 2011 کو پھر وہی بات انصاری صاحب نے یاد سے دہرائی اور چونکہ میں اسے مذاق ہی سمجھ رہا تھا اس لئے اس رات بھی میں نے کوئی توجہ نہ دی اور دوسرے سن وہی بہانہ ۔۔۔۔ انصاری صاحب نے کہا کہ کل رات انہوں نے کوشش کی تھی اور انڈا کھڑا کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے ۔ ۔ ۔
وقت تیزی سے گزرتا گیا اور دسمبر 31، 2011 آ گیا۔۔۔ اب کی بار انصاری صاحب نے پھر مجھے بھولا سبق یاد دلایا ۔ اس دفعہ انہوں نے اتنا تک کہا کہ رات کو پونے بارہ بجے میں تمہیں فون کرے یاد دلاؤں گا۔۔۔ یعنی کہ اس بار تجربہ کرنا گویا میرے لئے فرض ہو گیا تھا۔۔۔ خیرگھر آنے کے بعد مجھے تو پتہ ہی نہ چلا کہ کب بارہ بج گئے ۔ اچانک کہیں دور سے پٹاخے کے پھوٹنے کی آواز آئی۔ شاید کوئی نئے سال کا استقبال کر رہا تھا ' تب مجھے یاد آیا کہ فرض ادا کرنے وقت گذرا جا رہا ہے اور کہیں یہ پھر ایک سال کے لئے قرض نہ بن جائے ۔ ۔ ۔۔ خیر۔۔۔ جلدی جلدی فریج سے دو عدد انڈے اٹھا لئے اور پھر تماشہ چالو۔۔۔۔۔۔
مجھے پتہ تھا کہ آپ بھی میری طرح ( ایک یا دو سال تک) یقین نہیں کریں گیں اس لئے میں نے اس کی فوٹو ہی اتار لی کہ ۔ ۔ ۔ ثبوت حاضر ہیں ۔۔۔
(نوٹ : یاد رہے کہ یہ کوئی جادو وادو نہیں ہے بلکہ کشش ثقل کہ وجہ سے ایسا ہوتا ہے ۔۔ اس کے آگے مجھے کوئی علم نہیں ہے )
اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Powered by Blogger.
Featured post
ابنِ ثابتؓ کی زباں مجھ کو میسر کر دے : طرحی نعت پاک
مرے مولا، مری قسمت کو تو، خوشتر کردے "مجھ کو سرکار کا دیدارمیسرّ کردے" مدتیں بیت گئیں آس لگائے بیٹھے شہرِ بطحا کا سفر اب تو ...
الیوم . . .
آن لائن
بلاگر حلقہ احباب
آمدو رفت
موضوعات
- blog (1)
- CartOOns - کارٹون (1)
- آس پاس - مقامی (2)
- آمنہ کا لال (1)
- آہ ۔ ۔ ۔ (32)
- اخلاق (4)
- اردو اور موبائیل (3)
- اسامہ' بن لادن (1)
- اسکول کالج (1)
- اسلامی مضامین (47)
- اصولِ شاعری (1)
- اعلانات (4)
- اقتباسات (3)
- اکابرین - سلف صالحین (1)
- الرحیق المختوم (1)
- الیکشن (2)
- امت مسلمہ (25)
- انتقال پرملال (2)
- اورنگ زیب عالمگیر (2)
- اولیاء اکرام (1)
- بابری مسجد (1)
- بکھرے موتی (3)
- بلاگ (2)
- پاکستان (8)
- پیر ذوالفقار احمد نقشبندی (1)
- تاریخ (1)
- تاریخی مقامات (2)
- تربیتِ اطفال (1)
- تصاویر (2)
- تعلیم و تربیت (1)
- تقاریر (1)
- تلاش (1)
- ٹوٹکے (1)
- حالات حاضرہ (39)
- حج و عمرہ (2)
- حسن و اخلاق (1)
- حقوق نسواں (1)
- حکایات (2)
- خالد سیف اللہ رحمانی (1)
- خبریں (13)
- خطوط (1)
- خیال سومیشوری (6)
- دارالعلوم دیوبند (9)
- دعا و اذکار (9)
- دعوت و تبلیغ (1)
- دفع سحر- جادو (1)
- دوٹوک (5)
- ذرا مسکرائیے (13)
- ذہنی آزمائش (2)
- راہی حجازی (2)
- رد غیر مقلدیت (3)
- رَدِ غَیر مُقلّدِیَت (1)
- رمضان (1)
- رومن اردو (1)
- زیارات (2)
- سائنس (1)
- سردار (1)
- سیاست (5)
- سیو اردو (2)
- شخصیات (4)
- شعر و شاعری (37)
- شیخ محمد ایوب برمیؒ (1)
- صحابہ اکرام (1)
- صوفیانہ کلام (1)
- ضربِ کلیم (1)
- طب و صحت (4)
- طنز و مزاح (5)
- علاج - دوا - مرض - شفا (1)
- علمائے دیوبند (5)
- غزل (7)
- فلسطین (7)
- فیس بک (7)
- قابل غور (8)
- قرآن مجید (4)
- قلم ِ نور (12)
- قوانین (1)
- کرکٹ (4)
- کمپوٹر ' سافٹ ویر (4)
- کھیل کھلاڑی (2)
- کوکن ریلوے (1)
- گجرات (1)
- گستاخی معاف (20)
- لبیک (1)
- متفرقات (49)
- مدارس ، (4)
- مدد - Help (2)
- مسائل - فتاوی (11)
- مسجد نبوی (1)
- مسلمانان عالم (4)
- مسلمانان ہند (8)
- معمار حرم (1)
- مفتی تقی عثمانی (9)
- مفتی سعید احمد پالنپوری (1)
- ممبرا (1)
- منظر بھوپالی (1)
- مولانا احمد سعید پالنپوری (2)
- مولانا حسین احمد مدنی (1)
- مولانا سعید احمد خان صاحب (1)
- مولانا طارق جمیل (3)
- مولانا عادل سعیدی (3)
- مولانا یونس پالنپوری (1)
- میڈیا (1)
- میرے قلم سے (11)
- میلاد النبی (1)
- نئی پوسٹ (1)
- ناقابل یقین (1)
- نسخے (1)
- نسیم ہدایت کے جھونکے (8)
- نعت پاک (1)
- نعت پاک، (8)
- نون میم (24)
- واٹس آپ !! (1)
- وطن ِ عزیز (7)
ایک نظر ۔ ۔ ۔ ۔
کون کہاں سے؟
Recent Comments : تبصرے
Get this Recent Comments Widget
دوست بلاگران
-
-
حقیقی حسن1 day ago
-
حکمت الالٰہیہ اور سرن ۔۔۔۔5 days ago
-
مجلہ افکار قاسمی اپریل تا جون 20243 weeks ago
-
حیدرآباد اور سہ رنگ شعلے2 months ago
-
فیکلٹی سلیکشن3 months ago
-
-
-
مشکلات کیوں آتی ہیں؟9 months ago
-
-
-
سازش1 year ago
-
-
عیدالفطر مبارک ہو3 years ago
-
-
مناجات - الٰہی دل کو کوہِ طور کردے6 years ago
-
-
معجزہ6 years ago
-
چوسر(چار)6 years ago
-
Review: Yalghaar6 years ago
-
-
-
-
مضمون: میری بھینس7 years ago
-
-
-
خواجہ سرا7 years ago
-
شاعری اور ہم8 years ago
-
جھوٹے خوابوں کی جھوٹی تعبیر8 years ago
-
یا بے شرمی تیرا ہی آسرا8 years ago
-
-
-
-
-
-
-
BARALVIYOON KI GUSTAKHIYAN12 years ago
-
-
بلاگ کے مراسلات کی تعدادNo. of posts: :
بلاگ کے تبصروں کی تعداد :No. of comments: